مسٹر شرما نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں گذشتہ 15 برس کے دوران بی جے پی کی حکومت تھی اور مسٹر شیوراج سنگھ چوہان خود وزیراعلیٰ تھے لیکن انہوں نے قبائلیوں کے مفاد میں کوئی کام نہیں کیا۔ اس طبقے کی خواتین و اطفال سمیت کسی کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ اب ریاست میں کمل ناتھ حکومت قبائلیوں کے مفاد میں اقدام کررہی ہے۔
بی جے پی کو الیکشن کے وقت ہی قبائلیوں کی یاد آتی ہے: شرما - بی جے پی
مدھیہ پردیش کے رابطہ عامہ کے وزیر پی سی شرما نے آج الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے رہنماؤں کو قبائلیوں کی یاد الیکشن کے وقت ہی آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ہدایت دی ہے کہ دیہی علاقوں میں سرپنچوں کی سفارش پر قبائلیوں سے متعلق جگہ کے پٹے دیے جائیں۔ قبائلیوں کے حق میں حکومت کئی دیگر اقدامات بھی کر رہی ہے۔
انہوں نے آج بھوپال میں ضلع سیہور سے آنے والے قبائلیوں کی تحریک کے تناظر میں کہا کہ یہ بھی تعجب کی بات ہے کہ مسٹر چوہان وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنے ضلع کے قبائلیوں کو پٹہ نہیں دلا پائے اور اب وہ دکھاوے کی سیاست کر رہے ہیں۔
مسٹر شرما نے کہا کہ آنے والے وقت میں قبائلی اکثریتی علاقہ جھبوا اسمبلی کا ضمنی انتخاب ہے اس لیے بی جے پی کے رہنما قبائلیوں کے سلسلے میں سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر چوہان کو مرکزی حکومت سے قبائلیوں کے مطالبات کو منوانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ریاست میں جب قبائلی اکثریتی علاقوں میں انتخابات ہوئے تو بی جے پی کے رہنماؤں نے کئی فیصلے کیے لیکن ان پرآج تک عمل درآمد نہ ہوسکا۔