کانگریس امیدوار کے مقابل بھارتیہ جنتا پارٹی نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو میدان میں اتارا تھا اور سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نےکانگریس امیدوار دگ وجے سنگھ کو کثیر ووٹوں سے شکست دی ہے۔تاہم جیت حاصل کرنے کے بعد وہ بی جے کے دفتر نہیں پہنچیں۔
بھوپال میں گزشتہ تین دہائیوں سے بی جے پی کامیابی حاصل کرتی آ رہی ہے۔ پچھلی بار بی جے پی کے پرکاش سنجر نے تین لاکھ 70 سے زیادہ ووٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔