بی جے پی رہنما وی ڈی شرما نے کہا کہ 'ملک میں لو جہاد کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے ایسے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے لفظ لوجہاد کا نام استعمال کیا تھا۔ مدھیہ پردیش حکومت نے بھی ایسے واقعات کو سنجیدگی سے لیا ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر اور کھجوراہو کے رکن پارلیمنٹ وی ڈی شرما ویکسینیشن مہم کے تحت بمیٹھا ویکسینیشن سنٹر پہنچے تھے۔ ویکسین سنٹر میں لوگوں کے ساتھ لائن میں کھڑے ہو کر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی کال پر آج اور کل ایم پی میں ویکسین مہا ابھیان -2 چلایا جا رہا ہے۔