بھوپال:بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا آج یعنی اتوار کو بی جے پی کے نئے دفتر کا بھومی پوجن کرنے مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال پہنچے۔ اس دوران کارکنان کی بھیڑ دیکھ کر وہ کافی خوش نظر آئے۔ راجہ بھوج اسٹیٹ ہینگر میں کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ واضح رہے کہ بی جے پی ہر وی آئی پی کے استقبال کے لیے ایک بڑا اسٹیج بناتی ہے، جے پی نڈا کی استقبالیہ تقریب ایسے ہی ایک اسٹیج پر ہوئی تھی۔ اس دوران نڈا استقبال کو دیکھ کر کافی پر جوش رہے۔
JP Nadda arrived in Bhopal بی جے پی صدر جے پی نڈا بھوپال پہنچے
بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا آج اپنے یک روزہ دورے پر مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال پہنچے، جہاں ان کا پر زور استقبال ہوا۔
خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعلی شیوراج نے کہا، بی جے پی کے کامیاب صدر جے پی نڈا کا بھوپال میں دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم، آپ کی موجودگی اور پیار بھری رہنمائی تمام کارکنوں میں جیت کے لیے نیا عزم اور نئی توانائی پیدا کرے گی۔' پروگرام کے دوران بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کارکنوں کو ایم پی میں 200 نششت پار کا ہدف دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار پارٹی کے پاس 200 سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کا ہدف ہے۔ میں کہتا ہوں کہ پی ایم مودی کی اسکیموں اور شیوراج حکومت کی فائدہ مند اسکیموں کو عوام کے درمیان لے جانا چاہیے۔ عوام پی ایم مودی کے ذریعہ چلائی گئی اسکیموں اور پروگراموں کو پسند کررہے ہیں، ہم سب کو 2023 کے انتخابات میں 230 میں سے 200 سیٹوں کو عبور کرنا ہے۔ مدھیہ پردیش کے بھوپال میں بی جے پی کارکنوں کا استقبالیہ اور پروقار تقریب۔ڈبل انجن والی حکومت کی فلاحی اسکیموں کے نفاذ سے مدھیہ پردیش خوشحال ہو رہا ہے، گڈ گورننس اور ترقی کے منتر کے ساتھ ریاست کے ہر طبقے کو بااختیار بنانا ہمارا مقصد ہے۔