ریاست مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے آج بی جے پی کے سینئر اراکین اسمبلی تلسی رام سلاوٹ اور گووند سنگھ راجپوت کو کابینہ کے وزیر کی حیثیت سے حلف دلایا۔
راج بھون کے ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں آنندی بین پٹیل نے دونوں وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، کئی وزراء، انتظامی افسران اور معزز شہری موجود تھے۔
سلاوٹ اور راجپوت موجودہ شیوراج سنگھ چوہان کی حکومت میں پہلے وزیر تھے، لیکن وہ اس وقت اراکین اسمبلی منتخب نہیں ہوئے تھے۔ غیر رکن اسمبلی کے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک وزیر کے عہدے پر رہنے کے آئینی التزامات کے تحت انہوں نے اسمبلی ضمنی انتخابات سے قبل اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں وزراء کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔