اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی پاکستان کی بات کرکے عوام کو گمراہ کر رہی ہے' - عوام نے سچائی کا ساتھ دیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں وزیراعلی کمل ناتھ نے جھابوا میں کانگریس امیدوار کانتی لال بھریا کی جیت پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

'بی جے پی پاکستان کی بات کرکے عوام کو گمراہ کر رہی'

By

Published : Oct 24, 2019, 5:33 PM IST

انہوں نے کہا کہ جھابوا کی عوام کا اس لیے بھی شکریہ کیونکہ وہاں کی عوام نے سچائی کا ساتھ دیا ہے۔

وزیراعلی کمل ناتھ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ دس مہینے میں وہ کر دکھایا ہے جس سے عوام کے دل میں ہمارے لیے جگہ بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹرز کو اس بات کا احساس ہو گیا تھا کہ بی جے پی کو انہوں نے جیت دلا کر غلطی کی تھی۔

'بی جے پی پاکستان کی بات کرکے عوام کو گمراہ کر رہی'

وزیراعلی کمل ناتھ نے بی جے پی پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ' بی جے پی پاکستان کی بات کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی تھی، تاہم عوام کو اب سمجھ آگیا ہے اور انہوں نے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی نظریعہ کو انکار کرتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details