اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Leader Suicide In Vidisha بی جے پی لیڈر نے بیوی اور دو بیٹوں کے ساتھ کھایا زہر، چاروں کی موت - ودیشا میں خودکشی کا معاملہ

ودیشا میں بی جے پی کے سابق کونسلر سنجیو مشرا نے اپنے بیوی اور دو بیٹوں کے ساتھ زہر کھا کر خودکشی کر لی۔ سنجیو مشرا اپنے دونوں بیٹوں کی بیماری سے پریشان تھے۔ Sanjeev Mishra Suicide With Family In Vidisha

بی جے پی لیڈر نے بیوی اور دو بیٹوں کے ساتھ کھایا زہر، چاروں کی موت
بی جے پی لیڈر نے بیوی اور دو بیٹوں کے ساتھ کھایا زہر، چاروں کی موت

By

Published : Jan 27, 2023, 11:24 AM IST

ودیشا:مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع ہیڈکوارٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک لیڈر اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ زہریلی چیز کھا کر خودکشی کر لی ہے۔ وہ اپنے دونوں بیٹوں کی لاعلاج بیماری سے پریشان تھا۔ خودکشی کرنے سے پہلے اس نے فیس بک پر دل کو چھو لینے والی پوسٹ بھی ڈالی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل شام بی جے پی لیڈر سنجیو مشرا اپنے خاندان کے ساتھ گھر پر تھے۔ خودکشی سے کچھ دیر پہلے انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی ڈالی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے گھر کا دروازہ بند کر کے گھر والوں کے ساتھ زہریلی چیز کھا لی۔ دونوں بچوں اور میاں بیوی کو تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال لایا گیا۔ جہاں پہلے دونوں بیٹے اور بعد میں سنجیو مشرا، پھر ان کی بیوی نے دم توڑ دیا۔

سنجیو مشرا بی جے پی کے درگا نگر کے منڈل نائب صدر اور سابق کونسلر تھے۔ کلکٹر اوماشنکر بھارگو نے کہا کہ سنجیو مشرا کے بچوں کو لاعلاج بیماری تھی۔ جیسا کہ انہوں نے اپنے سوسائڈ نوٹ میں لکھا ہے، 'میں بچوں کونہیں بچاپارہا ہوں، میں مزید زندہ نہیں رہنا چاہتا'۔ انہوں نے دروازہ بند کیا اور سلفاس کھایا۔ فیس بک پر ڈالی گئی پوسٹ کو دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور دروازہ توڑ کر تمام کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details