بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو گوالیار ڈویژن سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دراصل ریاست کے ضلع اشوک نگر کی منوگوالی اسمبلی حلقے سے تین بار رکن اسمبلی رہے آنجہانی دیش راج سنگھ یادو کے بیٹے یادویندر سنگھ یاد آج کانگریس میں شامل ہو گئے۔ ریاست کے کانگریس دفتر میں سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ اور ممبر آف راجیہ سبھا دگ وجے سنگھ نے انہیں کانگریس کی رکنیت دلائی۔ اس موقعے پر کانگریس کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ آج بڑی خوشی کا دن ہے کہ یادویندر سنگھ یادو آج کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔ جو کہ ضلع پنچایت کے تین بار سے صدر ہیں اور ابھی بھی صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔ اور انہوں نے اپنے دل سے یہ طے کیا نہ کہ ان پر کسی طرح کا دباؤ ڈالا گیا۔ انہیں کسی بھی طرح کا لالچ نہیں دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے دل سے طے کیا کہ ریاست مدھیہ پردیش کے مستقبل کو اچھا بنانے کی غرض سے کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔
کانگریس پارٹی میں شمولیت کے بعد یادویندر سنگھ یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد صاحب سنگ کی زمانے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکن رہے ہیں۔ اور انہوں نے بہت چھوٹی سطح سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو کھڑا کرنے میں بڑی محنت کی وہ ضلع کے صدر بھی رہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں کئی عہدوں پر فائز رہے۔ اور بہت محنت کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی کو دونوں ضلعوں میں مضبوط کیا۔ اور لگاتار بھارتیہ جنتا پارٹی سے اس اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی رہے۔ اور ہمارے اہل خانہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی بہت خدمت کی ہے۔ لیکن پچھلے تین سال میں جب سے سندھیا بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے ہیں تب سے لے کر اب تک بھارتیہ جنتا پارٹی کے وہ لیڈران اور کارکنان جنہوں نے ضلع اشوک نگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو کھڑا کیا انہیں لگاتار فراموش کیا جا رہا ہے۔ ان کے ساتھ دوم درجے کا رویہ اپنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: