بھوپال: مدھیہ پردیش میں بھی مدارس سے متعلق سیاست گرمائی ہوئی ہے، سابق وزیر و بی جے پی رہنما جے بھان سنگھ بوویا نے کہا کہ ریاست میں غیر قانونی طریقے سے جاری مدارس کا سروے کیا جانا چاہیے اور جن مدارس میں غیر قانونی سرگرمیاں پائی گئیں انہیں منہدم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام مدارس ایک جیسے نہیں ہوتے۔ لیکن جو مشکوک ہیں ان پر نظر رکھی جانی چاہیے۔
حال ہی میں بی جے پی رکن اسمبلی و پروٹیم اسپیکر رامیشور شرما نے ریاست میں جاری مدارس کے بارے میں کہا تھا کہ ریاست میں چل رہے مدارس سے ہمیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے، حکومت تعلیم کو مکمل طور پر فروغ دینا چاہتی ہے۔ لیکن بڑے پیمانے پر مدارس میں مبینہ ملک مخالف سرگرمیاں انجام دی جارہی ہے۔