مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا ۔ شنکر لال وانی اندور سے لوک سبھا حلقہ کے لئے مقابلہ کریں گے۔ مدھیہ پردیش سے بی جے پی اپنے 28 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرچکی تھی۔
واضح رہے کہ صوبے میں 28 امیدواروں کا اعلان بھارتی جنتا پارٹی کر چکی تھی بس اندور ہیں کے امیدوار کا نام بچا تھا
اندور کی سیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کا مسلسل 30 سال سے قبضہ ہے اس لئے اس حلقہ سے انتخابی امیدوار کو منتخب کرنے میں بی جے پی کو دشواری پیش آرہی تھی۔
کیونکہ یہاں کی سیٹ بی جے پی کی جیتی ہوئی مانی جاتی ہے اس لئے وہ ایسا امیدوار تلاش کررہی تھے جو اس نشست کو محفوظ رکھے۔ اپنے نام کا اعلان ہوتے ہی شنکر لال وانی نے مندر جاکر پوجا کی اور اندور سے 8 مرتبہ رکن پارلیمنٹ رہیں لو ک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر رکن اسمبلی رمیش میں دولا نے کہا کہ ہماری پارٹی چھوٹے سے چھوٹے کارکنوں کو بھی ٹکٹ دے دیتی جبکہ کچھ پارٹیاں اپنا امیدوار دولت مندوں کو ہی بنادتی ہیں۔
شنکر لال وانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں پارٹی نے مجھے ذمہ داری دی ہے میں اور میری پارٹی کے کارکنان مل کر اس بار بھی جیت کر نریندر مودی جی کو دوبارہ سے وزیراعظم بنائیں گے۔