اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: فلور ٹیسٹ 16 مارچ کو کرانے کا مطالبہ - مدھیہ پردیش نیوز

جیوتی رادتیہ سندھیا کے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کے 24 گھنٹے کے بعد مدھیہ پردیش کی سیاست میں نیا باب کھل گیا ہے۔ فلور ٹیسٹ کو لے کر بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے ہیں۔

فلور ٹیسٹ 16 مارچ کو ہو
فلور ٹیسٹ 16 مارچ کو ہو

By

Published : Mar 13, 2020, 8:15 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کا مطالبہ ہے کہ 16مارچ سے شروع ہو رہے، بجٹ سیشن کے پہلے ہی دن فلور ٹیسٹ ہو۔

دیکھیں ویڈیو

بی جے پی کے رہنما نروتم مشرا کا کہنا ہے کہ 'کانگریس پارٹی کے پاس اراکین اسمبلی کی تعداد نہیں ہے، کانگریس اراکین اسمبلی کے استعفے گورنر اور اسپیکر کے پاس پہنچ چکے ہیں۔ کانگریس صرف اب لکیر پیٹ رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'گورنر کا خطبہ ہوگا جو کہ حکومت کا آئینہ ہوتا ہے پر کس حکومت کا؟۔'

وہیں حزب اختلاف کے رہنما گوپال پارک نے کہا کہ 'میں نے اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات میں دیکھا ہے، جنہیں 400۔ 500 ووٹ ملتے ہیں۔ وہ بھی اپنی جیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔'

کانگریس نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ منتخب سرکار کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ملک اور ریاست میں قانون اور آئین کا راج ہے۔ آئینی ادارے کسی سیاسی پارٹی کے کہنے پر کام نہیں کر سکتے۔

ریاست میں آئینی بحران سرکار کی طرف سے نہیں بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے کھڑا کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details