بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صرف اقتدار چلانے کے لئے نہیں بلکہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے پُرعزم ہے۔ چوہان نے یہ بات بی جے پی کے ریاستی صدر وشنودت شرما کے ساتھ اسمارٹ پارک میں بی جے وائی ایم کی 'ہرا بھرا مدھیہ پردیش' مہم کے آغاز کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر پارٹی لیڈران بشمول ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹری مسٹر ہیتا نند، ریاستی جنرل سکریٹری کویتا پاٹیدار، وزیر بھوپیندر سنگھ، یوا مورچہ کے ریاستی صدر ویبھو پنوار اور بھوپال میونسپل کارپوریشن کے صدر کشن سوریاونشی نے بھی پودا لگایا۔ Hara Bhara Madhya Pradesh campaign
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج پوری دنیا گلوبل وارمنگ کے مسئلے سے دوچار ہے۔ اس لیے فطرت کو بچانے کے لیے ہمیں درخت لگا کر سر سبز قوم بنانا ہے۔ درخت ہمیں زندگی دینے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا میری زندگی کا حصہ اور ایک مقدس عہد بن چکا ہے۔ میرا دن شجرکاری سے شروع ہوتا ہے۔ یووا مورچہ کے ساتھیوں کے ساتھ ساتھ میں تمام شہریوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ ایک درخت ضرور لگائیں۔ مسٹر چوہان نے اس مہم کے آغاز پر یوا مورچہ کے کارکنوں کو بھی مبارکباد دی۔
پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدرمسٹر شرما نے کہا کہ بی جے پی کارکن تنظیم کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی شعبوں میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان ماحولیاتی تحفظ کی سمت میں عالمی رہنما بن کر ابھرا ہے، اس لیے وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان ہر روز پودا لگا کر لوگوں کو ماحولیات کے تئیں بیدار کر رہے ہیں۔