نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے جمعرات کو چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لئے بالترتیب 21 اور 39 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات نومبر میں ہونے والے ہیں۔
بدھ کو بی جے پی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان امیدواروں کے ناموں کو منظوری دی گئی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ہونے والی اس میٹنگ کی صدارت بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے کی، جب کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ اور پارٹی کی قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے لیے اعلان کردہ امیدواروں کی فہرست اس طرح ہے:
پریم نگر سے بھولن سنگھ مراوی، بھٹگاؤں سے لکشمی راجواڑے، پرتاپ پور (درج فہرست قبائل-ایس ٹی) سے شکنتلا سنگھ پورتھے، رامانجو گنج (ایس ٹی) سے رام وچار نیتام، لوندر (ایس ٹی) سے پربوج بھینج، کھرسیا سے مہیش ساہو، دھرمجاگڑھ (ایس ٹی) سے ریش چندر راٹھیا کوربا سے لکھنلا داونگن، مرواہی (ایس ٹی) سے پرناو کمار مرپچی، سرائے پالی (ایس سی) سے سرلا کوسریا، کھلاری سے الکا چندراکر، ابھان پور سے اندرکمار ساہو، راجم سے روہت ساہو، سہاوا (ایس ٹی) سے شرون مرکام، دونڈی لوہارا (ایس ٹی) سے دیو لال ہلوا ٹھاکر، پاٹن سے وجے بگھیل ایم پی، خیراگڑھ سے وکرانت سنگھ، کھجی سے گیتا گھاسی ساہو، محلہ مان پور (ایس ٹی) سے سنجیو ساہا، کانکیر (ایس ٹی) سے آشارام نیتام اور بستر (ایس ٹی) سے منیرام کشیپ۔