اردو

urdu

ETV Bharat / state

لال جی ٹنڈن کو سیاسی رہنماؤں کا خراج عقیدت

مدھیہ پردیش کے گورنر و بی جے پی کے سینئر رہنما لال جی ٹنڈن کا لکھنئو کے میدانتا ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔

لال جی ٹنڈن کو سیاسی رہنماؤں کا خراج عقیدت
لال جی ٹنڈن کو سیاسی رہنماؤں کا خراج عقیدت

By

Published : Jul 21, 2020, 7:31 PM IST

بھوپال کے کانگریس و بی جے پی کے رہنماؤں نے لال جی ٹنڈن کو خراج عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ کی لال جی ٹنڈن کی طبیعت خراب ہونے کے بعد اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل کو مدھیہ پردیش کے گورنر کا اضافی چارج دے دیا گیا تھا۔

وہیں آج لال جی ٹنڈن کے انتقال پر وزیرداخلہ نرتم مشرا نے کہا ان سے میرے گھریلو رشتے تھے وہ میرے والد جیسے تھے ۔لال جی ٹنڈن سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے قریبی تھے۔ اور اترپردیش کی سیاست میں ان کا اہم کردار رہا ہے ۔

لال جی ٹنڈن کو سیاسی رہنماؤں کا خراج عقیدت

کانگریس کے سابق وزیر پی سی شرما نے کہا کہ لال جی ٹنڈن کا انتقال بھارتی جنتا پارٹی کا نہیں بلکہ پورے مدھیہ پردیش کا نقصان ہیں۔انہوں نے ہمیشہ یہ سوچا کی عوام کا کیسے فائدہ کیا جائے میں کانگریس پارٹی کی طرف سے انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔

وہیں بی جے پی کے صوبائی صدر وی ڈی شرما نے کہا کہ لال جی ٹنڈن کے انتقال سے سبھی کو دکھ پہنچا ہے اور یہ ایک بڑا نقصان ہے وہ مدھیہ پردیش کے گورنر ہی نہیں بلکہ صوبے کے پالک تھے۔مدھیہ پردیش میں انہوں نے ایک اچھے سیاستداں کا فرض ادا کیا اور بھارت کی سیاست میں لال جی ٹنڈن کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details