اندور صوبے کا صنعتی شہر جہاں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے اس سے تحفظ کے لئے انتظامیہ اور صحت عملہ ہر ممکن کوشش کر رہا ہے تو وہیں مرکزی حکومت کی جانب سے فٹ انڈیا مہم کے ذریعے لوگوں کو تندرست رکھنے کے مقصد سے تنظیم نمو نمو شنکرا نے محدود طور پر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا۔
فٹ انڈیا مہم کے تئیں اندور میں سائیکل ریلی - سائیکلنگ کا انعقاد
ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں تنظیم نمو نمو شنکرا نے فٹ انڈیا مہم کے لیے سائیکلنگ کا انعقاد کیا۔
اس ریلی میں تنظیم کے ذمہ داران اور اندور کے رکن پارلیمان شنکرلال وانی ہی شرکت کر پائے۔ اندور رکن پارلیمان شنکر لال وانی نے کہا کہ اس نازک وقت میں قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے یوگا اور ورزش کے علاوہ سائیکل بھی چلانا چاہیے، جس سے قوت مدافعت بڑھتی ہے اور وہ کورونا سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
فٹ انڈیا مہم کو بیدار کرنے کے مقصد سے تنظیم نمو نمو شنکرا نے سائیکلنگ ریلی کا محدود پیمانے پر انعقاد کیا، جس سے لوگ بیدار ہوں گے اور اپنی قوت مدافعت بڑھا کر کورونا جیسی مہلک بیماری سے بچ سکیں گے۔