ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کا نام بھوج پال کیے جانے کے بعد اب بی جے پی کی جانب سے سڑکوں اور محلوں کے نام بدلے جانے کے لیے آواز بلند کی جارہی ہے۔ شہروں اور ریلوے اسٹیشنوں کا نام بدلنا بی جے پی کا محبوب سیاسی مشغلہ بن گیا ہے۔ اسی کڑی میں اب مدھیہ پردیش کے پروٹیم اسپیکر رامیشور شرما نے بھوپال عیدگاہ ہلس کا نام بدلنے کی بات کہی۔
انہوں نے یہ بات گرونانک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھوپال کی خوش قسمتی ہے کہ پانچ سو برس پہلے گرو نانک دیو بھوپال آئے تھے۔ وہ بھارت دورے کے دوران دارالحکومت بھوپال میں رکے تھے۔