کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن پر ہر شہر میں عمل کیا جا رہا ہے، طرح مدھیہ پردیش میں لاک ڈاؤن کے ساتھ ہر احتیاطی تدابیر پر بھی عمل آوری کی جا رہی ہے جس کے چلتے لوگوں کی عام زندگی میں بھی بڑے بدلاؤ آئے ہیں۔
مساجد کمیٹی کے کام آن لائن، ویڈیو وہیں مدھیہ پردیش مساجد کمیٹی نے بھی اپنے سارے کام آن لائن کر دیے ہیں تاکہ کسی کو بھی مساجد کمیٹی کے دفتر میں نہ آنا پڑے، ساتھ ہی مساجد کمیٹی سے ہونے والے نکاح پر بھی اس کا اثر پڑ رہا ہے۔
لاک ڈاؤن سے پہلے مساجد کمیٹی میں 131 نکاح کا رجسٹریشن ہوا تھا لیکن نکاح اور شادی کے تعلق سے نئی گائیڈ لائن کے تحت لوگ اب نکاح کا رجسٹریشن رد کروا رہے ہیں۔
مساجد کمیٹی میں رجسٹر 131 نکاح میں سے اب تک تقریباً 55 درخواست رد ہو چکی ہیں اور لوگ اب شادی برسات کے موسم کے بعد کرنے پر آمادہ ہیں تاکہ شادی کو اچھی اور دھوم دھام سے کیا جا سکے-
وہیں مساجد کمیٹی کے ذمہ دار کے مطابق جو نکاح مساجد کمیٹی کے ذریعہ کیے جارہے ہیں وہ حکومت کی گائیڈ لائن کے تحت ہو رہے ہیں اور اگر ان نکاح میں گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پائی جا رہی ہے تو وہ نکاح اسی وقت کینسل کیے جا رہے ہیں۔