ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جماعت اسلامی کی ریاستی یونٹ کے زیر اہتمام اصلاح معاشرہ کے عنوان سے آئندہ ماہ یہاں خواتین کا سالانہ 20 وا اجتماع منعقد کیا جارہا ہے۔
اس اجتماع میں پورے مدھیہ پردیش سے جماعت کی خواتین ونگ کی علما اور قومی قائدین شرکت کریں گے۔
جماعت کے ناظم حفظان احمد نے بتایا کی خواتین' ہمارے سماج کا نصف اور اہمیت کا حامل حصہ ہے، بہترین معاشرے کی تعمیر کے لیے شریعت کی روشنی میں ان کی تربیت ضروری ہے تاکہ وہ نئی نسل کے مستقبل کو سنوار سکیں'۔