ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ستیہ گرہ جاری ہے جو اب قومی یکجہتی کی مثال بن گئی ہے۔
بھوپال کے اقبال میدان میں جاری ستیہ گرہ میں سبھی مذاہب کے رہنماؤں نے متنازع قانون کی مخالفت کی۔

ستیہ گرہ میں پہنچے مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے کہا کہ 'یہ ملک سبھی مذاہب کے لوگوں کا ہے اور ہر کسی کو اس ملک میں رہنے کا حق ہے اور وہ حق انہیں ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 'اس طرح کا کوئی بھی قانون نافذ نا کیا جائے جس سے اس ملک کی سالمیت کو خطرہ ہو، انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ قانون لوگوں کو تقسیم کرنے والا قانون ہے اور ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی یہ چاروں بھارت کے چار ستون ہیں اگر ایک بھی ٹوٹ ستون گیا تو ملک سنبھل نہیں پائے گا، اس لیے چاروں کو ایک جیسا رہنے دیا جائے۔
عیسائی مذہب کے رہنما نے کہا کہ 'آئین انسان کا بنایا ہوا ہے اس لیے اس پر لڑائی ٹھیک نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ خدا نے ہمیں انسان بنایا اور محبت سے رہنے کا پیغام دیا تو اسی بات کو مان کر چلیں اور ایکدوسرے کو تقسیم کرنے کا کام نہ کریں۔