ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں زرعی قوانین کے خلاف کسان تحریک کی حمایت میں احتجاج کر رہے کانگریس کارکنان پر واٹر کینن اور آنسو گیس کے گولے داغے گئے۔ دارالحکومت میں آج کانگریس نے زرعی قوانین کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے۔
کانگریسی مظاہرین جب راج بھون کا گھیراؤ کرنے کے لیے بڑھ رہے تھے تو پولیس نے قابو کرنے کے لیے بیری کیڈ لگا کر واٹرکینن اور آنسو گیس کے گولے داغے، جس سے کانگریس مظاہرین شدید زخمی ہوگئے۔