ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے باغ سونیا علاقے میں واقع طُوبیٰ انسٹی ٹیوٹ گزشتہ تین سالوں سے عرفان و روحانیت اور علم و معرفت کے میدان میں اپنے خزانے لٹا رہا ہے۔مدھیہ پردیش حکومت سے تسلیم کیے گئے طُوبیٰ انسٹی ٹیوٹ کی بنیاد 2018 میں رکھی گئی تھی اور اس مختصر سی مدت میں اس ادارے نے نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔
طُوبیٰ انسٹیوٹ نے مقابلے میں اول آنے والے طلبہ کو انعام سے نوازا طُوبیٰ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ہر برس کوئز امتحان اور دیگر مقابلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اسی سلسلے میں آج انسٹی ٹیوٹ نے ان مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔
طُوبیٰ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل مولانا جاوید مصباحی نے اس پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ آج انعامات تقسیم کرنے کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔بچوں کے درمیان اذان دینے اور کوئز امتحان کا مقابلہ کروایا جاتا ہے۔انہی مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کو انعام سے نوازا گیا ہے۔
طُوبیٰ انسٹی ٹیوٹ کمپیٹیشن کے اس دور میں والدین کی ان خواہشات کو پورا کر رہا ہے جو چاہتے ہیں کہ ان کے بچے بھی دنیا کے ساتھ شانہ بشانہ ہوکر آگے بڑھیں۔اس دور میں کہیں بچے دینی تعلیم سے دور رہ جاتے ہیں یا جو بچے دینی تعلیم کے حصول میں لگے ہوتے ہیں ان کے لیے یہ دنیا اجنبی ہو جاتی ہے۔
اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے طُوبیٰ انسٹی ٹیوٹ آف مورل ایجوکیشن نے ایک پہل کی شروعات کی اور اب وہ طالب علموں کو دینی اور دنیاوی تعلیم ایک ساتھ دے رہا ہے۔
یہاں ایم پی بورڈ کی تعلیم کے ساتھ عالم کورس بھی کروایا جاتا ہے۔طُوبیٰ انسٹیٹیوٹ میں دینی اور دنیاوی تعلیم کا ایک ایسا حسین ملن ہے جہاں بچے نہ صرف عالم دین ہوں گے بلکہ گریجویٹ بھی ہوں گے۔
ایک ہی کیمپس میں طلباء کو جدید اور دینی تعلیم دی جاتی ہے۔طُوبیٰ انسٹیٹیوٹ کا مقصد ہے کہ یہاں سے ایسے لیڈرز نکلے جو نہ صرف مسجد کے ممبر ,مدرسے کے درسگاہ تک محدود رہیں گے بلکہ وہ ملک اور ملت کی رہنمائی بھی کریں۔ بلکہ سول سروس قانون اور میڈیکل جیسے شعبوں میں بھی قوم اور ملک کی خدمت کرے-