اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: تلاش جوہر پروگرام میں شام موسیقی کا پرکیف سماں

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی اور محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام 'تلاشِ جوہر' پروگرام کے اختتامی روز دوسرے سیشن میں بھی فنکاروں نے موسیقی کے ذریعے سامعین کو محظوظ کیا۔

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی اور محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام 'تلاشِ جوہر' پروگرام
مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی اور محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام 'تلاشِ جوہر' پروگرام

By

Published : Mar 24, 2021, 8:09 PM IST

Updated : Mar 24, 2021, 8:33 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی اور محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام 23 اور 24 مارچ 'تلاش جوہر' نام سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی اور محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام 'تلاشِ جوہر' پروگرام

اس پروگرام کے دوسرے روز سیشن میں بڑی تعداد میں نئے شعرا نے حصہ لیا۔ پروگرام کے دوسرے سیشن میں شام موسیقی کے تحت لطیف عارف خان نے اپنی فنکارانہ صلاحیت پیش کی۔ انہوں نے ملک کی قومی یکجہتی پر بہترین کلام پیش کیا۔

مل گئے جب ہمارے قدم سے قدم

راستوں میں اجالے بچھا دیں گے ہم

چاہے دو صبا اس صبا کی قسم

اپنی دھرتی سے نفرت مٹا دیں گے ہم

ایک مٹی ہے وہ جس سے ہم سب بنے

ایک لہو ہے جو سب کی رگوں میں ہے

ایک دوجے پر پھر ہم کیوں کریں ستم

مل گئے جب ہمارے قدم سے قدم

ہم کو صوبوں کی سرحد سے کیا واسطہ

اپنا سورج کے جیسا ہے ایک راستہ

دیپک جلائیں گے انجمن میں ہم

مل گئے جب ہمارے قدم سے قدم

Last Updated : Mar 24, 2021, 8:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details