اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: سِمپتھی فاؤنڈیشن بَنا بیروزگاروں کا مسیحا

ایک جانب جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے لاکھوں افراد بیروزگار ہوئے ہیں تو وہیں بھوپال کا سِمپتھی فاؤنڈیشن لوگوں کو روزگار کے لیے مالی مدد کر کے دوبارہ ان کی زندگی کی گاڑی پٹری پر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

sympathy foundation
sympathy foundation

By

Published : Mar 16, 2021, 7:43 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم 'سمپتھی فاؤنڈیشن' سنہ 2016 سے تعلیم اور روزگار کے میدان میں مسلسل کام کر رہی۔ اس تنظیم نے اب تک بڑی تعداد میں طلباء کے لیے اسکالرشپ اور ضرورتمندوں کے لیے روزگار کے انتظام کیے ہیں

سِمپتھی فاؤنڈیشن

کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن ایک جانب جہاں لاکھوں افراد بے روزگار ہوئے ہیں تو وہیں سِمپتھی فاؤنڈیشن نے لوگوں کو روزگار مہیا کرایا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے جب سمپتھی فاؤنڈیشن کے ذریعہ شروع کئے گئے لوگوں کی مدد اور ان کے روزگار کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ اس تنظیم نے جن افراد کو روزگار شروع کرنے میں مدد کی ہے وہ سبھی اپنے کاروبار سے جُڑے ہوئے ہیں۔

سِمپتھی فاؤنڈیشن نے بھوپال کی فیروزہ جہاں کو تنظیم کی جانب سے سلائی مشین دی گئی تھی۔ یہ خاتون پہلے دوسروں کے گھروں میں کام کرتی تھی لیکن اب خود سلائی کر کے اپنا اور اہل خانہ کا پیٹ پال رہی ہیں۔

اس کے علاوہ محمد شفیق انڈوں کا ٹھیلا لگاتے تھے لیکن لاک ڈاؤن میں مالی تنگی کی وجہ سے سب ختم ہوگیا تھا لیکن اس تنظیم نے انہیں دوبارہ کاروبار شروع کرنے میں مدد کی۔

سِمپتھی فاؤنڈیشن لگاتار بلا تفریق مذہب و ملت لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details