چہار بیت، جس میں چار "بیت" یعنی چار مصرعوں والے بند کی طویل سلسلے کی نظم ہوتی ہے، جس کو فنکار اپنے اپنے انداز میں پیش کرتے ہیں۔ یہ فن آج بھی، بھارت کے اترپردیش کے رامپور، راجستھان کے ٹونک، مدھیہ پردیش کے بھوپال اور تلنگانہ کے حیدرآباد میں زندہ ہے۔ بھارت کی سنگیت ناٹک اکادمی نے اس فن کو بھارت کا ثقافتی اور روایتی فن قرار دیا ہے۔
مدھیہ پردیش میں محکمہ ثقافت اور اردو اکادمی کے زیر اہتمام چہار بیت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ چہار بیت پروگرام ہندوستان کی پہلی 'خواتین چہار بیت گروپ' کے ذریعے پیش کیا گیا- چہار بیت کا یہ پروگرام گمک کے تحت عمل میں آیا۔
چہار بیت ایسی صنف ہے جو دھیرے دھیرے ختم ہوتی جا رہی ہے لیکن مدھیہ پردیش ہی ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر چہار بیت کو زندہ رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اور چند گروپز ہیں جو اس فن کو مٹنے نہیں دینے کا عزم کرچکے ہیں۔
بتا دیں کہ چہار بیت اس وقت سے چلی آرہی ہے جب لوگ فوج میں اپنے مزے اور لطف کے لئے چہار بیت سنا کرتے تھے، یہ فن ملک فارس سے آیا ہے جو افغانستان سے ہوتے ہوئے دھیرے دھیرے پورے ہندوستان میں پھیل گیا۔