اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف احتجاج

بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے لوک سبھا میں ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن کہا جس کے بعد بھوپال مرکزی حلقے میں پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف پرزور احتجاج کیا گیا-

By

Published : Nov 28, 2019, 11:06 PM IST

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف احتجاج
پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف احتجاج

بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے لوک سبھا میں ایس پی جی ترمیمی بل پر بحث کے دوران بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کا حوالہ محب وطن کے طور پر دیا جس کو لے کر کانگریس نے اعتراض کیا-

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف احتجاج، ویڈیو

اس کے بعد ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت نے پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر عارف مسعود نے کہا پرگیہ سنگھ ٹھاکر مالیگاؤں بم دھماکے کی کلیدی ملزم ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو انہیں انتخابات کے لیے ٹکٹ نہیں دینا چاہیے تھا-

انہوں نے کہا کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر مسلسل گوڈسے کو ملک کی آزادی کا سپاہی قرار دے رہی ہیں اور گوڈسے کے نظریے کی تعریف کرتی نظر آتی ہے جس کی ہم سخت مخالفت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کی رکنیت رد کر کے ان پر مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ یہ اس سے قبل بھی وہ مہاتما گاندھی کے خلاف بیان بازی کر چکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details