ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے اقبال میدان پر چند روز پہلے شان رسالت میں گستاخی پر فرانس کے صدر کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد سیاسی گرما گرمی ہے۔
بھوپال: اقبال میدان میں احتجاج پر پابندی اس احتجاج کے بعد ضلع انتظامیہ نے اقبال میدان پر کیے گئے مظاہرین پر مقدمہ درج کیا ہے۔ وہیں رکن اسمبلی عارف مسعود کے اسکول اور کالج کی عمارت کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے، جس کے بعد بھوپال اقبال میدان پر پوری طرح سے احتجاج کے لئے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بھوپال کا یہ تاریخی اقبال میدان جہاں آئے دن کچھ نہ کچھ پروگرام یا احتجاج ہوتے رہتے تھے، وہ آج پوری طرح سے پولیس کے قبضے میں ہے۔ تاکہ یہاں پر کسی بھی طرح لوگ جمع نہ ہو سکیں اور نہ ہی کسی طرح کا احتجاج ہونے پائے۔
ذرائع کی مانیں تو جس طرح سے ریاستی حکومت کے ذریعے ضلع انتظامیہ نے رکن اسمبلی عارف مسعود کی جائیداد کو نقصان پہنچایا ہے، اسے دیکھتے ہوئے اقبال میدان پر سخت بندوبست کیے گئے ہیں تاکہ ان کے حامی کا ہنگامہ احتجاج نہ کر سکے۔