اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: ریلوے اسٹیشن پر اردو زبان میں بورڈ لگانے کا مطالبہ - promotion of urdu language

بھوپال میں مدھیہ پردیش جمعیت علماء نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھوپال کے ریلوے اسٹیشن کی نئی عمارت پر ہندی انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی ہدایت تحریر کی جائے۔

ریلوے اسٹیشن پر اردو زبان میں بورڈ لگانے کا مطالبہ
ریلوے اسٹیشن پر اردو زبان میں بورڈ لگانے کا مطالبہ

By

Published : Dec 27, 2019, 4:27 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں لمبے عرصے سے مدھیہ پردیش جمعیۃ علماءہند اردو زبان کے فروغ اور اس کی بقا کے لیے لگاتار کام کرتی آ رہی ہے جس کے تحت سرکاری اسکولوں میں اردو اساتذہ کی تقرری سے لے کر زندگی کے ہر شعبے میں اردو زبان کے فروغ کے لیے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

جمعیت علماء ہند کا کہنا ہے کہ حال ہی میں بھوپال کے ریلوے اسٹیشن کی نئی عمارت کی تعمیر کی گئی ہے اور اس کا افتتاح بھی کر دیا گیا ہے لیکن اس عمارت پر بھوپال اسٹیشن کا جو بورڈ لگایا گیا ہے اس سے اردو زبان کو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری عمارتوں جس میں ہسپتالوں ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن میں اردو کے بورڈ کا استعمال ہوتا آ رہا تھا۔

ریلوے اسٹیشن پر اردو زبان میں بورڈ لگانے کا مطالبہ

مدھیہ پردیش جمعیت علماۓ ہند کا مطالبہ ہے کہ حکومت اردو کو فراموش نہ کرے بلکہ اسے عام کرے اور جلد سے جلد بھوپال ریلوے اسٹیشن پر بھی اردو زبان میں تحریر کردہ بورڈ نصب کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details