اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ایک کروڑ عطیہ کرنے کا اعلان کیا

بھوپال سے رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے لاک ڈاؤن میں لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی اور کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

By

Published : Mar 31, 2020, 7:54 PM IST

پرگیہ سنگھ ٹھاکر
پرگیہ سنگھ ٹھاکر

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کورونا وائرس کے پیش نظر پورے ملک میں جاری لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ 'کورونا وائرس انتہائی سنگین معاملہ بن چکا ہے اور بھارت اس بیماری پر قابو پانے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔

پرگیہ سنگھ ٹھاکر، ویڈیو

پرگیہ سنگھ نے کہا کہ 'کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے وزیراعظم نریندر مودی نے جو اقدام اٹھائے ہیں اس کی تعریف عالمی ادارہ صحت نے بھی کی ہے۔

وہیں مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے عہدہ سنبھالتے ہی اس بیماری پر قابو پانا اپنا مقصد بنا لیا ہے اور ہمیں ان کا ساتھ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'سب کو اپنے علاقوں، اسمبلی حلقوں اور صوبے کی حفاظت کرنا ہے اور کوئی بیمار نہ ہو اس بات کی کوشش کرنی ہے اس کے لیے ہر طرح کے حفاظتی انتظامات کی ضرورت ہے۔

شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ 'ہم نے ضلع انتظامیہ، ہسپتال،ریلوے اور ایئر پورٹ افسران سے بات کی ہے کہ کس طرح کے انتظامات کئے جاسکتے ہیں اور ان سب حالات کو دیکھتے ہوئے ان سب کے لیے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details