ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی سماجی تنظیم ڈیفوڈیل ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفئیر سوسائٹی Daffodils Education And Social Welfare Society کورونا وبائی مرض کے دوران لوگوں کی مدد کے لیے پیش پیش رہی اور اب یہ تنظیم کورونا کے بعد بھی خواتین کو روزگار سے جوڑنے کے لیے سب سے آگے نظر آرہی ہے۔
مدھیہ پردیش کی سماجی تنظیم ڈیفوڈیل ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کورونا وبا کے درمیان مسلسل ضرورت مند اور غریب طلباء کی مدد کرنے میں سب سے آگے رہی ہے۔ اس تنظیم نے کورونا کے وقت ضرورت مندوں کو راشن کٹ کے ساتھ کورونا بایو کی کٹ بھی تقسیم کی تھی، جس سے لوگوں کو کافی مدد ملی تھی۔ اب یہ تنظیم خاص طور سے خواتین کی مدد کے لیے آگے آئی ہیں۔ یہ تنظیم خواتین کو صرف مفت سلائی کی ٹریننگ Free Stitching Training ہی نہیں دیتی بلکہ جب یہ خواتین اپنی ٹریننگ مکمل کر لیتی ہیں تو انہیں سلائی مشین Free Sewing Machine کے ساتھ سرٹیفکیٹ بھی دیتی ہے تاکہ یہ خواتین اپنا خود کا روزگار شروع کر سکیں اور اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔