بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی میونسپل کارپوریشن کونسل میں 338 الفاظ کا انتخاب کر کے پابندی لگا دی گئی ہے۔ اب اراکین کونسل کے اجلاس میں بحث کے دوران یہ الفاظ استعمال نہیں کر سکیں گے۔ بھوپال میونسپل کورپوریشن کے صدر کشن سوریہ ونشی نے یہ پہل کی ہے۔ کونسل کہ اجلاس میں نامناسب الفاظ کو دور کرنے کے لیے ایک مکمل لغت تیار کی گئی ہے۔ بھوپال میونسپل کارپوریشن کونسل ملک کی پہلی میونسپل کارپوریشن کونسل بن گئی ہے جس نے نا شائستہ الفاظ کا انتخاب کیا اور پابندیاں عائد کیں۔ اگر کوئی ایوان کے دوران یہ الفاظ استعمال کرے گا تو اسے کاروائی کا حصہ نہیں سمجھا جائے گا۔
* مونسپل کارپوریشن نے جن الفاظوں پر پابندی لگائی ہے وہ اس طرح سے ہے۔ سسر، گندا چہرہ، 420، دھوبی کے کتے کی طرح، چلرچلر، الو کا پٹھا، بھینس کے اگے بین بجانا، ایوان میں کسی روایت کا احترام نہیں کیا جا رہا ہے، پست اتما، ارکان کیا بکواس کرتے ہیں، بدھی مر گئی ہے، ممبر کی بیوی کا غیر ضروری تذکرہ، احمق حواس باقی نہ رہنا، جھوٹ جھوٹ، جھوٹا، اتنا کرپٹ بنا دیا، میئر آپ اس طرح جواب دیتے ہیں کہ لگتا ہے اپ کسی پہاڑی مقام سے واپس آرہے ہیں، مجھے جھوٹا، بدتمیز، بے شرم، غریب ممبر، فحشہ خواتین، بے بنیاد فیصلہ، چوکڑی بھول جانا، چہرہے پر تقریر جیسے 338 الفاظ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔