اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزمہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر ایک بار پھر بیمار - ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے بی جے پی کی سینیئر رہنما، رکن پارلیمان و مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر ان دنوں سخت علیل ہوگئی ہیں۔

MP Pragya Singh Thakur's health deteriorated
مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزمہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر ایک بار پھر بیمار

By

Published : Mar 6, 2021, 5:22 PM IST

Updated : Mar 6, 2021, 7:30 PM IST

رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر بھوپال میں اپنی رہائش گاہ پر تھیں کہ ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔

طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے بہتر علاج کے ذریعہ انہیں ایئر ایمبولنس کے ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی لے جایا گیا ہے۔

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی طبیعت کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ انہیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔ اس لیے انہیں علاج کے لیے ممبئی لے جایا گیا ہے۔

مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر ایک بار پھر بیمار

خیال رہے کہ گذشتہ برس سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر قومی دارالحکومت نئی دہلی ایمس سے علاج کرانے کے بعد واپس بھوپال آئی تھیں۔ آج اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔

ممبئی میں ان کا علاج کوکیلا ہسپتال میں داخل کیا جائے گا۔

آج بھی بھوپال کے رکن پارلیمان کو ضلعی پنچایت میں ہونے والی تعلیم کمیٹی کی میٹنگ میں شامل ہونا تھا تاہم اچانک طبیعت کے ناساز ہو جانے کی وجہ سے وہ میٹنگ میں شریک نہیں ہوسکیں۔

Last Updated : Mar 6, 2021, 7:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details