ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کانگریس پارٹی کے لیڈران نے مودی حکومت کی دوسری میعاد کو پوری طرح سے ناکام بتایا - مدھیہ پردیش کانگریس کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا مودی حکومت نے پہلے پانچ سالوں میں عوام سے جو وعدے کئے تھے - وہ تا حال پورے نہیں کیے گئے ہیں۔ اور اس کے علاوہ مو جو دہ وقت میں عالمی مہلک وبا کورونا وائرس کا دائرہ جس طرح سے ملک میں پھیل رہا ہے حکومت اس کے سد باب کرنے، لوگوں کے علاج کرانے، مزدوروں کی نقل مکانی کے دوران جس طرح سے مزدوروں کے حالات منظر عام پر آئے ہیں ایسی تمام چیزوں کے لئے مودی حکومت کا ہمیشہ یاد رکھا جائے گا-
بھوپال: مودی حکومت ہرمحاذ پر ناکام، کانگریس کا الزام - congress party news
مرکز کی این ڈی اے ( قومی ترقی محاذ ) حکومت کی دوسری میعاد کا آج ایک سال کا عرصہ مکمل ہوا ہے۔ ایک طرف جہاں بی جے پی یہ دعوی کر رہی ہے کہ این ڈی کے دور اقتدار میں ملک کی ترقی اور ملک کے باشندوں کی فلا ح و بہبود کے لئے حکو مت نے کئی اقدامات اٹھائے ۔مگر دوسری جانب حزب اختلاف حکو مت کے ان دعووں کی نفی کر رہے ہیں۔
کانگریس پارٹی کے سینئر ترجمان بھوپیندر سنگھ نے کہا مودی حکومت کے ایک سال کی بات کی جائے تو یہ حکومت کورونا وائرس کی لڑائی میں ناکام رہی ہے- اگر حکومت وقت سے پہلے ہی بھارت کے 22 ایئرپورٹ کو سیل کر کے وہاں لوگوں کو 14 دن کے لیے کورنٹائن کر دیتی تو آج یہ نوبت نہیں آتی اور ملک میں کورونا جیسی وبا نہیں پھیلتی-
انہوں نےمزید کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کی مرکز میں بر سر اقتدار رہنے سے ملک کے معاشی حالات پہلے سے ہی خراب تھے- اس پر کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب ملک کے معاشی حالات مزید خراب ہوگئے ہیں-جس کا خمیازہ ملک کی عوام کو اٹھانا پڑے گا