اردو

urdu

ETV Bharat / state

Arif Masood Demands Funds بھوپال کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی میئر مالتی رائے سے ملاقات

بھوپال کے مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے کونسلروں کے ساتھ مل کر میئر مالتی رائے سے ملاقات کی اور مرکزی اسمبلی حلقے میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈ مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ Bhopal MLA Arif Masood Meet with Mayor Malti Rai

بھوپال کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی میئر مالتی رائے سے ملاقات
بھوپال کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی میئر مالتی رائے سے ملاقات

By

Published : Jan 22, 2023, 1:07 PM IST

بھوپال کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی میئر مالتی رائے سے ملاقات

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے پارٹی کے کارپوریٹروں کے ساتھ میئر مالتی رائے سے ملاقات کی ۔ انہوں نے میئر کو ایک میمورنڈم بھی دیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ جس دن سے آپ کی میئر منتخب ہوئیں ہیں، اس دن سے بھوپال مرکزی اسمبلی حلقہ کو کوئی فنڈ مختص نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں ہونے والے بہت سے ترقیاتی کام رک گئے ہیں۔ یقینا آپ کے نوٹس میں یہ بھی ہوگا کہ مرکزی اسمبلی حلقہ میں اس وقت جو بھی ترقیاتی کام چل رہے ہیں، وہ پہلے سے منظور شدہ ہے جس کا آپ بھو می پوجن بھی کرنے جارہی ہیں۔

رکن اسمبلی عارف مسعود نے میمورنڈم میں کہا ہے کہ 21 جنوری 2023 کو ہونے والے عام اجلاس کے ایجنڈے میں ضممیہ 1 سے 4 تک کے تمام کام صرف نریلا اسمبلی حلقہ میں ہوئے ہیں، یہاں میں آپ کو یہ بھی یاد دلانا چاہتا ہوں کہ آپ اوپال شہری علاقہ اور تمام اسمبلی حلقوں کی میئر ہیں نہ صرف نریلا اسمبلی کی میئر کیوں کہ تمام اسمبلی حلقوں کے مکین بھوپال میونسپل کارپوریشن کو ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ بھوپال کے تمام ووٹروں نے اپنا ووٹ دے کر آپ کو میئر بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں میئر سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے کام کا دائرہ بڑھائیں، براہ کرم بھوپال مرکزی اسمبلی حلقہ کو بھی بجٹ فراہم کریں، تاکہ اسفالٹ۔سی۔ سی اور نالوں کی تعمیر کا کام کیا جاسکیں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی عارف مسعود کے ساتھ کانگریس کے کئی کارپوریٹر اور کارکنان موجود تھے۔ واضح رہے کہ مرکزی اسمبلی حلقے میں ایک بڑی تعداد میں مسلم طبقہ بودوباش کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کی مرکزی اسمبلی حلقے کے ساتھ الگ رویہ رکھتے ہوئے یہاں بجٹ نہیں دیا جا رہا ہے ۔جبکہ دیگر اسمبلی حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے بجٹ آسانی سے مہیا کروایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Kanwal Jeet Singh On Urdu Language اردو کے بغیر ما فی الضمیر کی ادائیگی ناممکن، اداکار کنول جیت سنگھ

ABOUT THE AUTHOR

...view details