بھوپال:پورے ملک میں سوچھتا ابھیان کے تحت اپنے اپنے شہروں کو صاف اور اچھا دکھانے پر مرکزی حکومت کی جانب سے تمغہ دیا جاتا ہے۔ سوچھتا ابھیان میں ریاست مدھیہ پردیش کا صنعتی شہر اندور میں لگاتار نمبر ون آرہا ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے دارالحکومت بھوپال کے نوجوان سید فیض احمد نے اب بھوپال کو سوچھتا ابھیان میں پہلے مقام پر لانے کی مہم شروع کی ہے، جس کی شروعات فیض نے ان گندے چوک چوراہوں اور مسلم علاقوں سے کی جنہیں گندگی میں اول سمجھا جاتا تھا۔ Syed Faiz Ahmed elected Swachhta Abhiyan Ambassador
فیض نے بھوپال کی چوک چوراہوں کی صاف صفائی شروع کی، وہاں کی گندگی اور کچرے کو خود صاف کیا اور جب بھوپال منسیپل کارپوریشن نے فیض کی محنت کو دیکھا تو وہ بھی ان کی مدد کے لیے آگے آئے اور فیض کوسوچھتا ابھیان کا ایمبیسیٹر بنا دیا۔ اب فیض کی محنت کی وجہ سے شہر کے کئی چوک چوراہوں پر خوبصورت پینٹنگ بنا دی گئی ہے۔ ساتھ ہی شہر خوبصورت نظر آئے، اس کے لیے کارپوریشن نے سڑکوں کے کنارے لگی دیواروں کو بھی سجا دیا ہے۔