اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: کورونا کے سبب بیروزگار ہونے والے افراد کی مدد

کورونا بحران میں بیروزگار ہوئے لوگوں کو بھوپال کی 'ایسوسی ایشن آف انڈین مسلمس' تنظیم کی جانب سے امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔

بیروزگار افراد کی مدد
بیروزگار افراد کی مدد

By

Published : Jun 21, 2021, 9:12 PM IST

Updated : Jun 22, 2021, 9:37 AM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی 'ایسوسی ایشن آف انڈین مسلمس' تنظیم کی جانب سے لاک ڈاؤن کے سبب بیروزگار ہونے والے لوگوں کو امدادی رقم کے چیک دیئے گئے۔

بیروزگار افراد کی مدد

اس موقع پر قاضی شہر مولانا سید مشتاق علی ندوی نے سبھی سے حلال روزی کمانے اور بھلائی کے کام کرتے رہنے کی تاکید کی۔ ادارے کے ذمہ داران کے مطابق ادارے کے ذریعہ ایسے ضرورت مند لوگوں کو کاروبار میں مدد پہنچانے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

بیروزگار افراد کی مدد

شہر اور صوبے کے ذمہ دار لوگوں کے تعاون اور اشتراک سے یہ کام ہو رہا ہے۔ تنظیم کے ذریعہ بتایا گیا کہ تقریباً 11 لوگوں میں ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے کی مدد کی گئی ہے جس سے وہ اپنا روزگار دوبارہ شروع کر سکیں۔

دراصل ادارے نے ایسے پریشان اور ضرورت مند لوگوں کو دو وقت کی روٹی یا مہینے بھر کا راشن دینے کے بجائے ان کا کاروبار دوبارہ شروع کروانے میں مدد کی پہل کی ہے تاکہ مستقبل میں ان لوگوں کو کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔

تنظیم کے اس قدم کی سبھی جانب ستائش کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Jun 22, 2021, 9:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details