کھنڈوا : مدھیہ پردیش کے داراحکومت بھوپال سے دو لڑکیاں اپنے آفس کے کام کے سلسلے میں کھنڈوا گئی تھی، یہاں رات میں کو جس ہوٹل میں قیام کی تھیں وہاں جب دونوں گہری نیند میں سوگئیں تو ہوٹل کا ویٹر بھی بیڈ پر جاکر ان کے ساتھ سوگیا۔ صبح بیدار ہونے پر لڑکیوں کی اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے ویٹر سمیت ہوٹل میں کام کرنے والے دیگر ملازم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔Khandwa Hotel Case
سول لائن تھانہ کے ہوٹل رنجیت میں یہ معاملہ پیش آیا ہے۔ جہاں سنیچر کی رات بھوپال سے دو لڑکیاں ہوٹل میں قیام کی تھیں، دونوں ایک این جی او میں کام کرتے ہیں اور اپنے آفس کے کام سے کھنڈوا آئیں تھیں۔ رات میں جب دونوں سو رہی تھیں اسی وقت ہوٹل کا ویٹر بلیرام (22) ان کے کمرے میں داخل ہوا اور ان کے بیڈ پر سوگیا۔ دونوں لڑکیوں کی شکایت کے بعد پولیس نے ہوٹل مالک اور دیگر کام کرنے والوں کو طلب کیا۔ فی الحال کھنڈوا پولیس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے اور ہوٹل کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے۔