ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گیس متاثرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کی اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے-
گیس متاثرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں سے مسلسل یہاں کی عدالت امریکی حکومت کو نوٹس بھیج رہی ہے کہ وہ ڈاؤ کیمیکل کو یہاں کی عدالت میں حاضر کرے جو کہ یونین کاربائٹ معاملے کا ذمہ دار ہے لیکن امریکی حکومت نوٹس کا جواب نہیں دے رہی ہے۔
دوسری طرف گیس متاثرین نے کہا کہ مرکزی حکومت امریکی صدر کی خاطرداری میں لگی ہے، وزیراعظم نے ایک بار بھی ٹرمپ سے یہ نہیں پوچھا ہے کہ بھارتی عدالت کے نوٹس کا جواب کیوں نہیں دیا جا رہا ہے-