اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bhopal Gas Tragedy: بھوپال گیس متاثرین آج بھی مدد کے منتظر - بھوپال گیس سانہ

بھوپال گیس حادثہ Bhopal Gas Tragedy میں 3 دسمبر 1984 کو جو جانی اور مالی نقصان ہوا، اسے پوری دنیا جانتی ہے، پر بھوپال میں آج بھی گیس متاثرین کی دوسری اور تیسری نسل پر اس گیس کا اثر صاف طور سے نظر آ رہا ہے۔

بھوپال گیس متاثرین آج بھی مدد کے لیے منتظر
بھوپال گیس متاثرین آج بھی مدد کے لیے منتظر

By

Published : Dec 2, 2021, 9:04 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں 2 اور 3 دسمبر 1984 کی درمیانی رات بھوپال میں موجودہ ڈاؤ کیمیکل فیکٹری Daw Chemical Factory سے زہریلی گیس کا رساؤ ہوا جس سے بڑی تعداد میں بھوپال کے باشندوں کا جانی اور مالی نقصان ہوا تھا۔

بھوپال گیس حادثہ Bhopal Gas Tragedy کو دنیا کا سب سے بڑا صنعتی سانحہ کہا جاتا ہے، کیونکہ آج سے 37 سال پہلے ہوئے اس حادثہ کو بھوپال کے لوگ آج بھی بھلا نہیں پائے ہیں۔ اس گیس حادثہ کو37 سال گزر چکے ہیں پر اس حادثہ کا اثر آج بھی بھوپال کی دوسری اور تیسری نسل میں نظر آرہا ہے۔

بھوپال گیس متاثرین آج بھی مدد کے لیے منتظر

انہیں سب حالات کے مدنظر گیس متاثرین تنظیمیں 37 دن 37 سوال کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں۔

تنظیموں کا کہنا ہے کہ 1984 میں جو لوگ گیس سے متاثر ہوئے تھے ان کی آج پیدا ہونے والی نسلوں میں معذور پن صاف نظر آ رہا ہے۔ جس میں ان کی دماغی حالات سانس لینے میں تکلیف ان کے چلنے پھرنے سے لے کر ان کے بولنے تک میں پریشانی صاف نظر آتی ہے۔ پر مرکزی اور صوبائی حکومت ان بچوں کی پریشانیوں کو دیکھ کر بھی ان دیکھا کر رہی ہے اور ان کے علاج کے لئے وہ اقدام نہیں اٹھا رہی ہے جو انہیں اٹھایا جانا چاہیے تھے۔

آج خود معذور بچوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی اس حالت کی ذمہ دار ڈاؤ کمپنی اور یونین کاربائیڈ Daw Company or union Carbide اور ان کے ذمہ داران کو سزا دی جائے اور علاج و معاوضہ کا انتظام کیا جائے۔

واضح رہے کہ 2016 میں ICMR کی ایک تنظیم نیرے Neere نے رستہ کی تھی جس میں پایا گیا کہ گیس متاثرین خواتین سے پیدا ہوئے بچوں میں پیدائشی معذور پن بہت زیادہ ہے۔مگر اس بات کو بھی حکومت پا رہی ہے جب کی اس رپورٹ کو سپریم کورٹ Supreme Court میں پیش کر ذمہ دار کمپنیوں سے نقصان کا معاوضہ لیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: Bhopal Gas Tragedy: بھوپال گیس متاثرین کا حکومت سے انصاف کا مطالبہ

گیس متاثرین تنظیموں کا مطالبہ ہے کی گیس سانحہ سے جس طرح کا نقصان آنے والی دوسری اور تیسری نسلوں کو ہورہا ہے ان کو علاج, باز آباد کاری اور معاوضہ ملے۔

گیس متاثرین تنظیموں کا مطالبہ ہے کی گیس سانحہ سے جس طرح کا نقصان آنے والی دوسری اور تیسری نسلوں کو ہورہا ہے ان کو علاج, باز آباد کاری اور معاوضہ ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details