گیس پیڑت نیائے مورچہ کے صدر عبدالنفیس نے کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سے ملاقات کرکے انہیں ایک میمورنڈم سونپا۔ میمورنڈم میں ان سے درخواست کی گئی کہ بھوپال کے گیس سانحہ کے متاثرین کو درد جھیلتے ہوئے 38 سال گزر چکے ہیں۔ انہیں معاوضہ، علاج ، روزگار کا مناسب انتظام حکومت آج تک نہیں کر سکی ہے۔ گیس سانحہ کے متاثرین کینسر، کڈنی غیرہ جیسی سنگین بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، جن کا مقامی گیس ریلیف ہسپتال میں مناسب اور موثر علاج مہیا نہیں ہے۔ اس زہریلی گیس کا سائیڈ افیکٹ دوسری اور تیسری نسل پر بھی پڑا ہے۔ Bhopal gas victims meet Rahul during Bharat Jodo Yatra
Bhopal Gas Tragedy بھوپال گیس سانحہ کے متاثرین نے راہل گاندھی کو میمورنڈم دیا - متاثرین کی راہل گاندھی سے ملاقات
نیائے مورچہ کے صدر عبدالنفیس نے راہل گاندھی کو بتایا کہ بھوپال مموریل ہسپتال کی حالت بہت خراب ہے۔ گیس سے متاثرہ مریضوں کا علاج نہیں ہو پا رہا ہے۔ اتنا بڑا ادارہ صرف تماشہ بن کر رہ گیا ہے۔ ڈاکٹر نہ تو مریضوں سے ملتے ہیں اور نہ ہی ان کے کسی مسئلے کو سنتے ہیں، جس سے گیس متاثرہ مریضوں کا علاج مناسب طریقہ سے نہیں ہو پا رہا ہے۔ Bhopal gas victims meet Rahul during Bharat Jodo Yatra
مرکزی اور ریاستی حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ گیس راحت ہسپتال اور بھوپال میموریل ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر جو کہ مرکزی حکومت کے زیر انتظام ہے، اس کی حالت بھی ناگفتہ بہ ہے، گیس راحت ہسپتالوں میں اسٹاف کی کمی کا بہانہ بناکر گیس متاثرہ مریضوں کو پریشان کیا جاتا ہے۔ نیائے مورچہ کے صدر عبدالنفیس نے راہل گاندھی کو بتایا کہ بھوپال مموریل ہسپتال کی حالت بہت خراب ہے۔ گیس سے متاثرہ مریضوں کا علاج نہیں ہو پا رہا ہے۔ اتنا بڑا ادارہ صرف تماشہ بن کر رہ گیا ہے۔ ڈاکٹر نہ تو مریضوں سے ملتے ہیں اور نہ ہی ان کے مسائل سنتے ہیں، جس سے گیس متاثرہ مریضوں کا علاج مناسب طریقہ سے نہیں ہو پا رہا ہے۔
عبدالنفیس نے آگے کہا کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ جسٹس وی کے اگروال کی صدارت میں مونیٹرنگ کمیٹی نے گیس متاثرین کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، گیس متاثرین کے لیے کی گئی سفارشات کو بھی بھوپال میموریل اسپتال میں نہیں سنا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے کمیٹی نے بھوپال میموریل اسپتال کے خلاف ہائی کورٹ میں رپورٹ بھی جمع کرائی ہے۔ عبدالنفیس نے کہا کہ راہل گاندھی سے ملاقات کر کے بھوپال گیس متاثرین کے مسائل سے روبرو کراتے ہوئے ان سے درخواست کی ہے کہ پارلیمنٹ میں بھوپال گیس متاثرین کے علاج، معاوضے، روزگار اور ان کی باز آبادکاری کا معاملہ اٹھائیں، کیوں کہ گیس متاثرین کو درد جھیلتے ہوئے 38 سال گزر گئے ہیں، 5 لاکھ 75 ہزار گیس متاثرین معاوضہ اور علاج کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:Bhopal Gas Tragedy بھوپال گیس سانحہ کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے پریس کانفرنس