اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bhopal Gas Tragedy: بھوپال گیس سانحہ کے متاثرین پنشن سے محروم - مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان

مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے گیس متاثرین بیوہ خواتین کو پینشن Bhopal Gas Tragedy Victims Deprived of Pension دینے کے اعلان کیا گیا تھا، تاہم آج بھی متاثرہ خواتین پینشن سے محروم ہیں۔

بھوپال گیس سانحہ کے متاثرین پنشن سے محروم
بھوپال گیس سانحہ کے متاثرین پنشن سے محروم

By

Published : Dec 30, 2021, 4:55 PM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں یونین کاربائڈ کیمیکل پلانٹ سانحہ Bhopal Gas Tragedy متاثرین کے درمیان کام کر رہے چار تنظیموں نے آج وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کو خط لکھ کر گیس متاثرین بیوہ خواتین کو پینشن دینے مطالبہ کیا ہے۔

بھوپال گیس حادثہ Bhopal Gas Tragedy کی 36 ویں برسی کے موقع پر یعنی (3 دسمبر 2020 ) کو خود وزیراعلی شیوراج سنگھ کے ذریعہ گیس متاثرین بیوا خواتین کو پینشن دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جسے آج تک عمل میں نہیں لایا گیا ہے۔

گیس متاثرین تنظیم کی کنوینر رچنا ڈینگر نے بتایا کہ آج بھی 470 گیس متاثرین بیوہ خواتین کو پینشن نہیں دی جارہی ہے اور اس کی اہم وجہ اعلی افسران کی لاپرواہی ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 470 بیوہ خواتین میں سے 395 ایسی بیوائیں ہیں جو پچھلے 7 سال سے بھی زیادہ سے اپنی پینشن کا انتظار کر رہی ہے۔ اپریل 2021 سے 4426 متاثرین بیوہ خواتین کو پینشن دی جا رہی ہے تاہم تقریبا 500 سے زائد بیوہ خواتین اب بھی پینشن کے لیے کلکٹر دفتر کی چکر لگا رہی Bhopal Gas Tragedy Victims Deprived of Pension ہیں۔

مزید پڑھیں:


اس حوالے سے متعدد تنظیموں نے خط کے ذریعہ وزیر اعلی اور وزیر گیس راحت سے درخواست کی ہے کی اس معاملے پر غور و خوض کیا جائے تاکہ متاثرہ بیوہ خواتین کو کچھ راحت مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details