بھوپال کی تنظیم، چنگاری ٹرسٹ Chingari Trust کے سبھی تھرپیسٹ نے آج پریس کانفرنس میں گیس متاثر معذور بچوں کے علاج اور ان کی باز آباد کاری کو لے کر پریس کانفرنس منعقد کی۔
بھوپال کی چنگاری ٹرسٹ Chingari Trust کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں تنظیم کے تھرپیسٹ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ٹرسٹ گذشتہ 15 سالوں سے یونین کاربائیڈ ڈاؤں کیمیکل کے زہر سے متاثر اہل خانہ کی دوسری اور تیسری نسل پیدائشی معذور بچوں کے بازآبادکاری کا کام کررہا ہے۔
چنگاری ٹرسٹ میں 1118 بچے رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 165 بچے روز چنگاری ٹرسٹ Chingari Trust آتے ہیں اور انہیں فیزیو تھراپی، آکوپیشنل تھریپی, اسپیچ تھریپی, اسپیشل ایجوکیشن, کھیل کود، موسیقی اور ان کی دوائیوں کے علاوہ گھر سے آنے جانے کے لیے گاڑی کے انتظام بھی مفت کیا جاتا ہے۔