اردو

urdu

بھوپال: عالمی یوم بزرگ کے موقع پر گیس متاثرہ خواتین کا احتجاج

By

Published : Oct 1, 2020, 6:06 PM IST

آج عالمی یوم بزرگ کے موقع پر گیس متاثرین بیوہ خواتین نے ہاتھوں میں کٹورہ لے کر اپنی پنشن اور ہر مہینے راشن دینے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا۔

Bhopal: Gas-affected women protest on the occasion of International Elderly Day
بھوپال: عالمی یوم بزرگ کے موقع پر گیس متاثرہ خواتین کا احتجاج

کمزور آنکھیں جھکی کمر اور کانپتے ہاتھوں میں کٹورہ لیے احتجاج کر رہی یہ خواتین جن کے خاوند 1984 کی بھوپال گیس حادثہ کا شکار ہوئے جس سے ان کی موت ہوگئی۔

بھوپال: عالمی یوم بزرگ کے موقع پر گیس متاثرہ خواتین کا احتجاج

آج اس حادثے کو 36 سال ہونے کو ہیں، لیکن گیس متاثرہ خواتین کو آج بھی دو وقت کی روٹی کے لئے جدوجہد کرنا پڑ رہا ہے۔

آج پورا بھارت عالمی یوم بزرگ منا رہا ہے اور یہ مجبور بزرگ خواتین ہاتھوں میں کٹورہ لیے حکومت سے محض 1000 روپے پینشن اور دو وقت کا پیٹ بھرنے کے لیے راشن کا مطالبہ دسمبر 2019 سے کرتی چلی آ رہی ہیں۔

گیس متاثرین کے بیچ کام کر رہے لوگوں کے مطابق مدھیہ پردیش کہ بزرگوں کو 300 روپے ماہوار پینشن دی جاتی ہے۔ جو 22 ریاستوں میں سب سے کم پینشن دینے والا صوبہ مدھیہ پردیش ہے۔ جب ریاست میں کانگریس کی حکومت آئی تھی تو وزیر اعلی کمل ناتھ نے اس میں اضافہ کر600 سو روپے کر دیا تھا۔ بعد میں اس بات کی یقین دہانی بھی کی گئی کہ اس میں اضافہ کر 1000 کر دیا جائے گا۔ پر اب ریاست میں کانگریس کی حکومت نہیں ہے اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ان گیس متاثرین کو ملنے کا وقت نہیں دے پا رہے ہیں۔

یہ وہ خواتین ہیں جن کا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے، ان خواتین کا گزر بسر چند لوگوں کی مدد اور حکومت کی جانب سے ملنے والی ان سہولیات سے چلتا تھا جو پچھلے ایک سال سے بند ہوچکا ہے۔ آج پورا ملک عالمی یوم بزرگ ضرورت بنا رہا ہے پر ان بزرگ بیوہ خواتین کے درد کو سمجھنے والا کوئی نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details