مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں لاک ڈاؤن کے مدنظر ضرورت مندوں اور غریبوں کو مدد پہنچانے کی خاطر کئی تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ بھوپال کی تنظیم چنگاری ٹرسٹ بھی گزشتہ تیرہ برسوں سے ان گیس متاثرین کے معذور بچوں کے علاج کے لیے کام کر رہی ہے جو پیدائشی معذور ہیں۔
یہ تنظیم ان کے علاج کے ساتھ ساتھ باز آبادکاری کے کام بھی انجام دے رہی ہے، گیس متاثرین بچوں میں 130 کے اہلخانہ ایسے ہیں جو مزدور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے یہ ٹرسٹ ان کے لیے راشن کٹ اور 48 بچوں کے یہاں لگاتار دوا بھی پہنچا رہی ہے۔