ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ریٹائرڈ ڈی آئی جی، ایم ڈبلیو انصاری کے ذریعہ یوم آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ان مجاہد آزادی جن کی قربانیوں کو یکسر فراموش کردیا گیا ہے، کی تصاویر کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس نمائش میں خاص طور سے ان خواتین مجاہد آزادی کی تصاویر بھی شامل کی گئیں جن کا نام شاید کہیں لیا بھی نہیں جاتا۔
ایم ڈبلیو انصاری نے کہا جب ملک غلام تھا تو ہم ہندوستانی تھے اور جب آزاد ہوگئے تو آج ہم مذہب اور ذات پات میں تقسیم ہوگئے۔ اس لیے اب ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے۔