آج جہاں پوری دنیا کرونا وائرس سے متاثر ہے اور اس سے بچنے کے طریقے بھی تلاش کیے جا رہے ہیں۔
بھارت میں اتوار کو عوامی کرفیو لگایا گیا تھا تاکہ لوگ ایک دوسرے کے رابطے میں نہ آئے اور کورونا وائرس کا اثر کم ہو-
بھوپال : کرونا وائرس روکنے کے لیے 31 مارچ تک کرفیو ریاست مدھیہ پردیش کی جبلپور اور بھوپال میں کورونا وائرس کے مریض کی تصدیق ہونے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے 31مارچ تک کرفیو کا اعلان کیا ہے-
جس کے بعد محکمہ پولیس بھوپال میں مستحد ہو گئی ہے اور لوگوں کو ہدایت دے رہی ہے-
بھوپال پولیس کے مطابق 'جگہ جگہ پر چیکنگ پوائنٹ لگائے گئے ہیں تاکہ لوگ کم سے کم باہر نکلے جس سے وائرس کے اثر کو کم کیا جا سکے-'
بھوپال پولیس کے مطابق 'لوگوں میں بیداری کی کمی ہے اور عوام اپنا سو فیصد نہیں دے رہی ہے- اگر عوام میں بیداری آ گئی تو اس وبا سے بچا جا سکتا ہے۔'