اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرغزستان اور انڈونیشیا کے 12-12 تبلیغی اراکین کو سزا اور جرمانہ

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی ایک عدالت میں کرغزستان اور انڈونیشیا کے 12-12 تبلیغی جماعت سے منسلک اراکین کو کورونا بحران کے دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں سمیت دیگر معاملات میں اپنے جرم کو قبول کرنے پر قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

کرغزستان اور انڈونیشیا کے 12-12 جماعتیوں کو سزا اور جرمانہ
کرغزستان اور انڈونیشیا کے 12-12 جماعتیوں کو سزا اور جرمانہ

By

Published : Aug 11, 2020, 4:54 PM IST

گذشتہ روز کرغزستان کے 12 شہریوں کو کل جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس (جے ایم ایف سی) انوراگ سنگھ کشواہا کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کے اپنا جرم قبول کئے جانے پر مختلف دفعات کے تحت سزا اور چھ ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اسی طرح انڈونیشیا کے 12 شہری جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس پشپک پاٹھک کی عدالت میں پیش ہوئے جنھوں نے اپنا جرم تسلیم کیا۔

میڈیا سیل انچارج منوج ترپاٹھی نے بتایا کہ کرغزستان کے 12 تبلیغی جماعت سے منسلک افراد ٹورسٹ ویزا پر دہلی آئے اور بنگلہ والی مسجد میں تبلیغی جماعت کی بین الاقوامی کانفرنس میں شامل ہوئے اور بھوپال کے ضلعی مجسٹریٹ کے ذریعہ جاری کردہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی اور21 مارچ سے 06 اپریل تک نظام الدین مسجد پپلانی بھوپال میں مذہبی پروگرام میں فعال طورپر شامل ہوئے تھے ۔ اس کی اطلاع ملنے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح انڈونیشیا کے 12 افراد جن کا تعلق بھی تبلیغی جماعت سے تھا، ٹورسٹ ویزا پر دہلی آکر بنگلہ والی مجسد میں غیر ملکی شہریوں کے تبلیغی جماعت کے بین الاقوامی کانفرنس میں شامل ہوئے اور اس کے بعد نو مارچ کو بھوپال میں آکر عیش باغ کی بڑی مسجد باغ فرحت افزا میں قیام کیا اور 31 مارچ تک فعال مذہبی سرگرمیوں میں شامل رہے۔کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا،جہاں انہیں اس کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا۔اس کے بعد ان کے خلاف معاملہ درج کر کے گرفتار کیاگیا اور چارج شیٹ عدالت میں داخل کی گئی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details