ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں قیام پذیر کانگریس کے اراکین اسمبلی نے ایک بار پھر ویڈیو جاری کی اور واپس بھوپال آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اسی کے ساتھ انہوں نے ریاست کے گورنر لالجی ٹنڈن اور اسپیکر سے سکیورٹی کی مانگ کی ہے۔
کانگریس ارکان اسمبلی کے ویڈیوز وائرل تمام اراکین اسمبلی نے اپنی ویڈیو میں گورنر اور اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ' وہ اپنی مرضی سے ہی یہاں پر قیام پذیر ہیں اور انہوں نے اپنے رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفی بھی اپنی مرضی سے دیا ہے۔'
دراصل جیوتی رادیتہ سندھیا کی بھوپال سے واپسی کے وقت کانگریس کارکنان نے انہیں سیاہ پرچم دکھانے کے ساتھ ہی ان کے قافلے پر پتھراؤ بھی کیا گیا تھا۔
وہیں جب گورنر اور اسپیکر نے بینگلور میں ٹھہرے اراکین اسمبلی کو طلب کیا تو انہوں نے کہا کہ جب سندھیا پر حملہ ہو سکتا ہے تو ہم پر بھی اس طرح کی واردات ہو سکتی ہے لہذا ہم سبھی اراکین اسمبلی کو مرکزی حکومت کی جانب سے حفاظتی انتظامات مہیا کرائے جائیں۔
ساتھ ہی سبھی اراکین اسمبلی نے یہ بات بھی کہی کہ اگر ہمارا کوئی دوست، رشتہ دار یا اہلخانہ سے ہمارے بارے میں کسی بھی طرح کی شکایت کرتا ہے تو ان کی بات کو نہ مانا جائے۔
اراکین اسمبلی نے مزید کہا کہ 'ہمیں حفاظتی انتظام ملتے ہیں تو ہم گورنر اور اسپیکر کے سامنے حاضر ہوں گے۔