اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bilkis Bano Case بلقیس بانو کیس کے قصورواروں کو سزا ملنے تک تحریک جاری رہے گی

بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے قصورواروں کی رہائی کے خلاف بھوپال میں گورنر ہاؤس میں کانگریس کے اقلیتی سیل کے زیر اہتمام کانگریس کونسلرز کی جانب سے پانچ نکاتی میمورنڈم دیا گیا۔ Demands To send Bilkis bano Criminals back to jail

گورنر کو بلقیس بانو معاملے پر میمورینڈم
گورنر کو بلقیس بانو معاملے پر میمورینڈم

By

Published : Aug 28, 2022, 5:19 PM IST

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کانگریس اقلیتی سیل کی جانب سے گورنر کو پانچ نکاتی میمورنڈم دے کر بلقیس بانو کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پانچ نکاتی میمورنڈم میں بلقیس بانو کیس کے قصورواروں کی رہائی کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے انہیں دوبارہ سزا دینے اور مجرموں کی رہائی پر عوامی طور پر جشن منانے اور مٹھائی تقسیم کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ Bilkis Bano case

بلقیس بانو کے قصورواروں کو سزا ملنے تک تحریک جاری رہے گی

بھوپال کانگریس کونسلرز کے ایک وفد نے ریاست کے گورنر کو میمورنڈم دیتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ شرمناک اور کیا ہوسکتا ہے کہ 15 اگست کے دن وزیر اعظم نریندر مودی خواتین کی عصمت اور وقار کی بات کر رہے تھے تو وہیں دوسری جانب پانچ ماہ کی حاملہ خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے اور اس کے اہلخانہ کے قاتلوں والوں کو رہا کیا گیا۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ اگر بلقیس بانو کی جگہ کوئی غیر مسلم خاتون ہوتی تو کیا اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کو بھی اسی طرح سے رہا کر دیا جاتا۔ Bhopal Congress Demands To send Bilkis bano Criminals back to jail

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلقیس بانو کیس کے قصورواروں کو دوبارہ گرفتار کیا جائے ساتھ ہی ان لوگوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے جنہوں نے عوامی طور پر ان کا استقبال کیا اور مٹھائیاں تقسیم کرکے بلقیس بانو کے زخموں پر نمک پاشی کا کام کیا ہے۔ جب تک بلقیس بانو کے مجرموں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا ہے خواتین کے تحفظ کے حوالے سے ہماری تحریک جاری رہے گی۔ Demands To send Bilkis bano Criminals back to jail

مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری عبدالنفیس نے کہا کہ 'حکومت کے ذریعہ خواتین کے تحفظ اور وقار کی بات تو کی جاتی ہے لیکن یہاں خواتین کی عصمت کے لٹیروں کو ہی ہیرو بناکر پیش کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بلقیس بانو کیس میں گنہگار تھے جنہیں سی بی آئی عدالت اور دوسری عدالتوں کے ذریعہ مجرم قرار دیا گیا تھا انہیں آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر رہا کر کے بھارتی تہذیب کے ساتھ آئین کی بھی توہین ہے۔ ہم نے گورنر کے نام سے راج بھون میں میمورنڈم پیش کرکے بلقیس بانو کو انصاف دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bilkis Bano Case بلقیس بانو کیس کے قصورواروں کی رہائی کے خلاف احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details