اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد - بھوپال کی غیر سماجی تنظیم برادر ہوڈ فور مسلمس

بھوپال کی غیر سرکاری تنظیم برادرہوڈ فار مسلمز نے آج خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔

برادر ہوڈ فور مسلمس  کی جانب سے خون عطیہ کیمپ منعقد
برادر ہوڈ فور مسلمس کی جانب سے خون عطیہ کیمپ منعقد

By

Published : Aug 18, 2021, 2:33 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم برادر ہوڈفار مسلمز (بی بی ایم ) بھوپال میں لگاتار فلاحی کاموں کو انجام دے رہی ہے۔ اس تنظیم کے ذریعے ضرورت مندوں کی ہر طرح کی مدد کی جارہی ہے۔ چاہے بھوکوں کو کھانا کھلانے یا نوجوانوں کو روزگار دینے یا پھر بیماروں کو علاج فراہم کرنے کی بات ہو، یہ ہر طرح سے ضرورتمندوں کی مدد کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔

برادرہوڈ فار مسلمس کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

اب جشن آزادی کے اس ہفتے کے تحت بی بی ایم گروپ نے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

برادر ہوڈ فار مسلمس کے صدر شعیب ہاشمی کا کہنا ہے کہ یہ ہمار پانچواں خون عطیہ کیمپ ہے۔ ہم زیادہ تر تھیلسمیا متاثر بچوں کو خون عطیہ کرتے ہیں کیونکہ انہیں خون ملنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم ان کی پریشانی کو کم کرسکیں۔

مزید پڑھیں:بی جے پی دفتر پر قومی پرچم کی توہین کے خلاف دھرنے پر بیٹھے عارف مسعود

واضح رہے کہ اس تنظیم کے ذریعہ پانچویں بار خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس کیمپ میں جمع ہونے والے خون کو تھلیسمیا بیماری سے متاثر بچوں کو عطیہ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان غریب والدین کے بچوں کا بھی خیال کیا جاتا ہے، جو خون کا انتظام نہیں کرپاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details