بھوپال کو صفائی سروے 2019 میں پورے ہندوستان میں سب سے صاف ریاستی دارالحکومت ہونے کا ایوارڈ ملا ہے
وہیں ملک بھر میں صاف شہر میں 19 ویں مقام پر ہے۔
جبکہ اندور کو تیسری مرتبہ صاف شہر ہونے کا ایوارڈ ملا ہے اسی طرح ریاست مدھیہ پردیش کے 19 شہر سب سے صاف شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے سروے 2019 کے نتائج جاری کیے جس میں مدھیہ پردیش کے شہروں نے سبقت حاصل کی ہے۔
بھوپال کو 2019 کی سب سے صاف دارالحکومت کا ایوارڈ ملنے کے بعد سیاست شروع ہو گئی ہے۔
بھوپال کو سب سے صاف ریاستی دارالحکومت کا اعزاز حاصل بھوپال میونسپل کارپوریشن کے میئر آلوک شرما نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مرکزی حکومت کے 2019 صفائی سروے میں بھوپال کو سب سے صاف ستھرا ریاستی دارالحکومت قرار دیا گیا جو کہ فخر کی بات ہے اور اس کامیابی کا اصل حقدار بھوپال کے عوام کے ساتھ صفائی ملازمین اور ان افسران بھی ہیں جو اس مشن سے جڑے رہے۔